شدید دھند کے باعث حدنگاہ متاثر، موٹرویز مختلف مقامات سے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حدنگاہ متاثر ہونے سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔
شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے للہ انٹرچینج ، ایم تھری فیض پور سے سمندری تک بند کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ایم فور شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں ، ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر اور ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک بند ہے جبکہ موٹروے ایم فائیو ظاہر پیر سے روہڑی تک بڑی گاڑیوں کے لیے بند کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:نئے سال پر3 چھٹیوں کا اعلان
شدید دھند کے باعث قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کے دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
وزیرآباد میں بھی دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔
گجرات میں دھند کے باعث حدِ نظر انتہائی کم ہونے کے باعث ہائی وے پر چناب پل سے جہلم پل تک ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ۔
شکرگڑھ اورمضافاتی علاقوں نور کوٹ،کنجروڑ،اخلاصپورروڈ ودیگر میں دھند کا راج رہا ۔