سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

Dec 20, 2023 | 21:01:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی نے این اے 46 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔

سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ورکز اور اسلام آباد کے مقامی شہری کے طور پر کاغزات نامزدگی جمع کروائے ہیں، حقیقت میں معمار پاکستان اور امید پاکستان میاں محمد نواز شریف ہیں، انشاء اللہ سیٹ جیت کر میاں نواز شریف کو تحفہ دیں گے، اسلام آباد میں یوتھ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اقدامات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو آبائی حلقے سے سیاسی مات

ذیشان نقوی نے مزید کہا کہ پارلیمانی بوڈ نے ہی حتمی فیصلہ کرنا ہے کہ ٹکٹ کسے ملے گا، ابھی تک کسی امیدوار کا نام فائنل نہیں  ہوا، پارٹی میں نوجوان چہروں کی ضرورت ہے، اپنی ماضی کی کارکردگی کی بنیاد پر پر امید ہوں ٹکٹ ملے گا، اسلام آباد کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے ،پھر سکولز کا مسئلہ ہے، سی ڈی اے کے مسائل ہیں دیہی 
 علاقے کے مسائل حل کرنے ہیں.