یو ایس اوپن جونیئر سکواش: پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے سلور میڈل اپنے نام کرلیا

Dec 20, 2023 | 20:37:PM
یو ایس اوپن جونیئر سکواش: پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے سلور میڈل اپنے نام کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) یو ایس اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں امریکا کے رشی سری واستوو نے پاکستان کے حذیفہ ابراہیم کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ حذیفہ ابراہیم سلور میڈل کے حقدار بنے۔

یو ایس اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں حذیفہ ابراہیم اور ٹاپ سیڈ امریکا کے رشی سری واستوو کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

حذیفہ نے پہلا گیم 5-11 سے جیت لیا جبکہ دوسرے گیم میں سخت مقابلے کے بعد رشی سری واستوو نے 11-13 سے کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے: قومی ٹیسٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا، خرم شہزاد انجری کا شکار ہوگئے

اس کے بعد رشی سری واستوو چھا گئے اور دو گیمز 5-11 اور 5-11 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کے حذیفہ ابراہیم کو سلور میڈیا دیا گیا۔