کرسٹیانو رونالڈو، گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے کھلاڑی

Dec 20, 2023 | 08:37:AM
کرسٹیانو رونالڈو، گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے کھلاڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فٹبال کے میدان میں کئی ریکارڈز بنانے والے پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے میدان سے باہر بھی اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گوگل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایتھیلٹ کا اعزاز حاصل کر لیا جبکہ رواں سال سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے کرکٹر میں ویرات کوہلی نے سب کو پیچھے چھوڑا۔

گوگل کی جانب سے اعزاز حاصل کرنے پر رونالڈو نے انسٹاگرام پر ایک مختصر سا ویڈیو کلپ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گوگل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کرنے پر شکرگزار ہوں۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر 60 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے انسان ہیں ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 61 کروڑ 50 لاکھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:المیہ غزہ: سعودی عرب کی جانب سے 33 واں امدادی طیارہ روانہ

رونالڈو کے بعد سب سے زیادہ فالوورز والی شخصیت کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 49 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہے۔

فوربز کے مطابق 38 سالہ کرسٹیانو رونالڈو 50 کروڑ ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین اور کامیاب ایتھلیٹس میں سے ایک ہیں۔