مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری

Dec 20, 2023 | 00:25:AM
مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

بجلی 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونےکا امکان ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ہے۔

نیپرا کے مطابق یہ اضافہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گندم کی امدادی قیمت کا تعین، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

   درخواست کی سماعت 27 دسمبر کو نیپرا میں ہوگی۔

نیپرا سے منظوری کی صورت میں صارفین  پر 40 ارب روپے اضافی بوجھ پڑے گا، ممکنہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔