عمران خان کی نااہلی کیس: وکلاء نے جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا

Dec 20, 2022 | 11:18:AM
مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو چھپانے پر عمران خان کی نااہلی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے وقت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو چھپانے پر عمران خان کی نااہلی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے وقت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو چھپانے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کی جانب سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ، سلمان ابوزر نیازی اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے مسکراتے ہوئے استفسار کیا لاہور کا کوئی وکیل رہ تو نہیں گیا۔ عمران خان کے وکلاء نے جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے وقت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی۔