پرتشدد کارروئیاں قابل مذمت،امریکا افغانوں کیساتھ ہے، زلمےخلیل زاد

Dec 20, 2020 | 13:14:PM
پرتشدد کارروئیاں قابل مذمت،امریکا افغانوں کیساتھ ہے، زلمےخلیل زاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زاد کا کہنا ہے کہ امریکا افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے لہٰذا افغان حکومت اور طالبان جلدازجلد سیاسی معاہدےپر پہنچیں۔ افغانستان میں جاری حالیہ تشدد کی بڑی لہر کی مذمت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زلمےخلیل زاد نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں دہشتگرد حملے کرنے اور اس کی اجازت دینے والوں کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ دہشتگرد صرف تعلیم کیخلاف نہیں بلکہ لاعلمی کے حامی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگرد حملے کرنے والوں کا مقصد تشدد کے خاتمے کے عزم کو نقصان پہنچانا ہے۔ افغانستان میں تشدد کو استعمال کرنے والے خوشحال افغانستان سے متعلق اختلاف رائے پھیلانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں تمام فریقین تشدد میں کمی اور فوری جنگ بندی کریں، افغان فریقین ملکر بین الاقوامی حمایت کے ساتھ اسلحہ اور بارودی سرنگوں کی لعنت سے نمٹیں۔ افغان عوام امن اور خوشحالی چاہتے ہیں لہٰذا افغان حکومت اور طالبان عوام کے مطالبات کا احترام کریں۔