چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے دورہ پاکستان کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا پولِٹ بیورو کے رکن بھی ہیں، وانگ ژی پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہیں۔
شفقت علی خان نے بتایا کہ چینی وزیرخارجہ نائب وزیرِاعظم کے ساتھ مل کر سالانہ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے، چھٹے سالانہ پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کا انعقاد کل اسلام آباد میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر خارجہ اسحاق ڈار سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کیلئے کابل پہنچ گئے