پاکستان چین کیساتھ اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتا ہے ،وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتا ہے ،دونوں ممالک ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی شینڈونگ زن زوگروپ کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی،وفد کی قیادت شینڈونگ زن زو گروپ کے چئیرمین ہیو جیانزن نےکی۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ شینڈونگ پاکستان میں میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس کے قیام میں دلچسپی رکھتی ہے ،چینی کمپنی شینڈونگ پاکستان میں گرین شپ بریکنگ یارڈ تعمیر کرے گی،چینی کمپنی ماہی گیری ، فش پراسیسنگ اور کھجوروں کی پراسیسنگ کے حوالے سے پاکستان کی استعداد سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے ۔ملاقات میں وفاقی وزیر بحری امور جنید امور چوہدری، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتا ہے ، دونوں ممالک ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں،چینی صنعتوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں،حکومت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کے شپ بریکنگ اور شپ ری سائیکلنگ کے شعبوں میں بے پناہ استعداد موجود ہے۔
چینی کمپنی شینڈونگ کے چیئرمین نے حکومت پاکستان کی جانب سے سہولیات کی فراہمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے والوں کیلئے اہم خبر