قومی انسداد پولیو مہم 1 سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی، تیاری مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک) آئندہ ماہ ستمبر میں ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے،پانچ روزہ ذیلی قومی انسداد پولیو مہم 1 سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی۔2 کروڑ 87 لاکھ 16528 بچوں کی ویکسینیشن ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ ماہ ستمبر میں ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کی تیاری مکمل کرلی ہے اور پانچ روزہ پولیو مہم 1 سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی،مہم میں 2 کیچ اپ ڈیز ہوں گے، جن میں رہ جانے والے بچوں کی ویکسینیشن ہو گی،پولیو مہم میں 2 کروڑ 87 لاکھ 16528 بچوں کی ویکسینیشن ہو گی،مہم آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، چاروں صوبوں کے 99 اضلاع میں منعقد ہو گی،80 اضلاع میں مکمل، 19 اضلاع میں جزوی طور پر پولیو مہم کا انعقاد ہو گا،مہم کے دوران 2 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن پولیو ورکرز فرائض سرانجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نےانسانی سمگلنگ اور بدعنوانی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے