9مئی مقدمات :بانی پی ٹی آئی کے ضمانت کے کیس کی سماعت پھرملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کےکیس کی سماعت ایک بار پھر بغیر کارروائی کل صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردی گئی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،پراسیکیوشن کے وکیل نے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی،معاون وکیل نےکہاکہ پراسیکیوٹر کی طبیعت ٹھیک نہیں سماعت ملتوی کی جائے جس کے بعدکیس کی سماعت کل صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بنچ میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا ملک بھر میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ یکساں لاگو کرنے کا فیصلہ
گزشتہ روز چیف جسٹس نے اضافی دستاویزات کے جائزے کیلئے سماعت ملتوی کردی تھی۔