بلوچستان کی نگران کابینہ کتنے ارکان پر مشتمل ہو گی؟ کتنے نام زیرِ غور ہیں؟ حلف برداری کب ہو گی؟

Aug 20, 2023 | 00:25:AM
 بلوچستان کی نگران کابینہ کتنے ارکان پر مشتمل ہو گی؟ کتنے نام زیرِ غور ہیں؟ حلف برداری کب ہو گی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسی ترین)  بلوچستان کی نگران کابینہ کتنے ارکان پر مشتمل ہو گی؟ کتنے نام زیرِ غور ہیں؟ حلف برداری کب ہو گی؟ تمام معلومات سامنے آ گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت کی نگران کابینہ کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان کی نگران کابینہ 12 ارکان پر مشتمل ہوگی، نگران کابینہ میں شامل کرنے کیلئے 30 سے زائد نام زیر غور ہیں، نگران کابینہ میں خواتین ارکان بھی شامل ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں: زمان پارک سے ایک اور گرفتاری ہو گئی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نگران کابینہ میں شامل ہونیوالوں کے نام کل شام تک فائنل ہونے کا امکان ہے، نگران کابینہ کی سوموار شام 5 بجے حلف برداری بھی متوقع ہے، نگران کابینہ کے حلف لیتے ہی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی جائے گی۔