لوک گلوکار سائیں ظہور لندن میں لائیو پرفارمنس کے دوران بے ہوش

Aug 20, 2022 | 14:11:PM
لوک گلوکار سائیں ظہور لندن میں لائیو پرفارمنس کے دوران بے ہوش
کیپشن: فائل فوٹو، سائیں ظہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لندن میں ایک کنسرٹ کے دوران سائیں ظہور اچانک اسٹیچ پر گر گئے جس کے بعد انہیں تشویش ناک حالت میں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق فوک گلوکار بہت زیادہ تھکاوٹ یا جسمانی مشقت کی وجہ سے بے ہوش ہوئے تاہم ان کا علاج جاری ہے۔ امید ہے وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس گزر گئے

دوسری طرف پروگرام کے منتظمین کا کہنا ہے کہ سائیں ظہور مکمل طور پر  فٹ اور صحت مند ہیں۔ وہ گزشتہ کئی دن سے  لندن ٹور کے دوران پرفارم کر رہے تھے۔ شاید تھکاوٹ ہی ان کی بےہوشی کی وجہ بنی ہو۔ جس کے بعد شو کو بھی ہنگامی طورپر ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔