گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے پر چینی قافلے پر خودکش حملہ ،2 بچے جاں بحق، چینی شہری زخمی

Aug 20, 2021 | 21:39:PM
گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے پر چینی قافلے پر خودکش حملہ ،2 بچے جاں بحق، چینی شہری زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے پر چینی قافلے پر خودکش حملے میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ چینی شہری اور2 بچے زخمی ہو گئے۔
وزارت داخلہ کے مطابق گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے پر چینی قافلے میں خود کش حملہ ہوا ہے، قافلہ 4 گاڑیوں پر مشتمل تھا،قافلے کے ساتھ آرمی اورپولیس کی گاڑیاں بھی تھیں ۔
وزارت داخلہ کاکہناہے کہ حملہ آور کو سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے روکا،حملہ آور نے قافلے سے 15 سے 20 میٹر دور خودکو اڑا لیا، حملے میں ایک چینی شہری زخمی ہواجبکہ قریب کھیلنے والے 2 بچے جاں بحق2 زخمی ہوئے۔
وزارت داخلہ کاکہناہے کہ پاک چین حکام کو دونوں ملکوں کی دوستی کوخطرات کا ادراک ہے ،چینی شہریوں کی سکیورٹی کی خاطرخواہ اقدامات اٹھا رکھے ہیں ،مشکل دور میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان افغانستان کرکٹ بورڈ کےدفتر میں اسلحے سمیت داخل۔۔۔تصویر وائرل