چین اور روس طالبان کے حق میں بول پڑے

Aug 20, 2021 | 10:08:AM
 چین اور روس طالبان کے حق میں بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چینی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری طالبان  کی مدد کرے جبکہ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان تیزی سے امن بحال کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  چینی وزیرخارجہ نے اپنے برطانوی ہم منصب سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں صورتحال غیریقینی ہے، عالمی برادری کی حمایت استحکام لانے میں مدد گارثابت ہوگی۔ دوسری جانب روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بریفنگ میں کہا کہ طالبان مذاکرات پر آمادہ نظر آتے ہیں، وہ خواتین کے حقوق اور شہریوں کے مفادات پر غور کے لیے بھی تیار ہیں۔

ایک سوال کےجواب میں ترجمان نےکابل سے روسی سفارتی عملے کو نکالنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی عملے اور شہریوں کو افغانستان سے نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم جو روسی افغانستان سے نکلنا چاہیں ان کے لیے چارٹرڈ طیاروں کا منصوبہ موجود ہے۔

خیال رہے کہ طالبان نے اتوار 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر بھی قبضہ کرلیا جس کے بعد وہاں موجود امریکی فوجی اور افغان صدر اشرف غنی سمیت متعدد اہم حکومتی عہدے دار ملک سے فرار ہوگئے۔طالبان نے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد عام معافی کا اعلان کیا ہے اور عالمی برادری کو پیغام دیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر کام کرے۔
 یہ بھی پڑھیں:      معمولی جھگڑے پر فائرنگ ، ہمسائے کے دو بیٹے قتل