راولپنڈی میں موبائل چھیننے کی وارداتیں عام، سی سی ٹی وی فوٹیج  سامنے آ گئی

Apr 20, 2024 | 15:40:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) راولپنڈی میں موبائل سنیچنگ کی واردات  میں دوران فائرنگ  کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق واقعہ  تھانہ پیر ودھائی کی حدود  خیابان سر سید  میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے مزاحمت پر نوجوان پر فائرنگ کر دی جس پر  نوجوان نے بھاگ کر جان بچائی۔
 مزید پڑھیں:  ڈالر 37 پیسے مہنگا،کرنسی مارکٹ نےرپورٹ جاری کر دی
یاد رہے کہ راولپنڈی میں ڈکیتی کی گزشتہ روز سات وارداتیں ہوچکی ہیں۔ شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں کی نقدی درجنوں موبائلز سے محروم کر دئے گئے۔ ڈاکووں کی جانب سے شہریوں ہر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ بڑھتے اسٹریٹ کرائمز پر شہری خوف میں مبتلا ہوچکے ہیں۔