نیوزی لینڈ کیخلاف احسان اللہ کو نہ کھلانا سمجھ سے باہر ہے: شاہد آفریدی

Apr 20, 2023 | 12:13:PM
نیوزی لینڈ کیخلاف احسان اللہ کو نہ کھلانا سمجھ سے باہر ہے: شاہد آفریدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے لیجنڈری آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ فاسٹ بالر احسان اللہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف نہ کھلانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارحانہ بلے بازی کے باعث ساری دنیا میں نام کمانے والے لیجنڈری آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے  کہ نوجوان تیز گیند باز احسان اللہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ہوم سیریز میں نہ کھلانا میری سمجھ سے باہر ہے، حالانکہ نوجوان کھلاڑی نے شارجہ میں افغانستان کیخلاف عمدہ گیند بازی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چوتھے میچ میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ میں زور کا جوڑ پڑے گا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ممالک ہیں ان کے درمیان کرکٹ ہونی چاہیے۔