چوتھے میچ میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ میں زور کا جوڑ پڑے گا

Apr 20, 2023 | 11:01:AM
چوتھے میچ میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ میں زور کا جوڑ پڑے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا ٹاکرا آج ہو گا۔ دونوں ٹیمیں آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہونگی۔ بارش کےباعث پنڈی اسٹیڈیم میں ٹیموں کاپریکٹس سیشن منسوخ کردیاگیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹاکرا آج ہو گا۔ میچ آج رات 9بجے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور کے پی کے اسمبلی دوبارہ بحال؟

کیویز 5 میچوں کی سیریز میں 2۔2  کی برابری حاصل کرنےکیلئے پر امید ہیں جبکہ گرین شرٹس ایک بار پھر کیویز پر جھپٹنے کو بے تاب ہیں۔ قومی ٹیم کوپانچ میچوں کی سیریز میں 1۔2کی برتری حاصل ہے۔

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف دو میچوں میں مسلسل شکست کے بعد تیسرے میں قومی ٹیم کو  4 رنز سے شکست دی تھی۔