’جائیں اور ملک کا نام روشن کریں‘ علی ظفر نے اپنا وعدہ وفا کر دیا

Apr 20, 2023 | 11:36:AM
’جائیں اور ملک کا نام روشن کریں‘ علی ظفر نے اپنا وعدہ وفا کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے کک باکسر آغا کلیم سے کیا ہوا وعدہ وفا کر دیا۔

چند روز قبل پاکستان کیلئےگولڈ میڈل جیتنے والے کک باکسر آغا کلیم نے ٹوئٹر پر اپنی پراٹھے بنانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مدد کی درخواست کی جس پر کرکٹر شاہد خان آفریدی اور اداکاروگلوکار علی ظفر نے ان کی اس درخواست پر لبیک کہا اور ہر لحاظ سے تعاون مہیا کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

کک باکسر آغا کلیم کے پیغام پر ردِ عمل دیتے ہوئے علی ظفر نے ان کی مالی معاونت کرنے کا اعلان کیا تھا اور ان کے غیر ملکی دوروں کا خرچ برداشت کرنے کی بھی حامی بھری تھی کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ملک و قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ 

گلوکار نے آغا کلیم سے ملاقات کی اور ان سے کیا ہوا معاشی معاونت کا وعدہ بھی پورا کر دیا جو کہ سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز ہے۔

یہ بھی پڑیں: اداکارعرفان خان کے انتقال کے 3 برس بعد آخری فلم کا ٹریلر جاری

باکسر آغا کلیم نے شوبز سٹار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے علی ظفر کے اس عمل کو خوب سراہا اور ان کو بے حد نرم دل اور نیک انسان بھی قرار دیا کیونکہ انہوں نے آگے بڑھ کر سب سے پہلے کک باکسر کی مدد کی۔ 

واضح رہے کہ کک باکسر آغا کلیم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ورلڈ موائے چیمپین شپ میں گولڈ میڈل اپنے  نام کیا تھا اور اب شاہد آفریدی اور علی ظفر کی جانب سے کی گئی مدد کی وجہ سے وہ جلد ہی دبئی روانہ ہوں گے جہاں وہ عالمی مقابلوں کیلئے تیاریاں کریں گے۔