معروف بھارتی اداکارہ کے گھر ننھے مہمان کی آمد 

Apr 20, 2022 | 14:04:PM
معروف بھارتی اداکارہ کے گھر ننھے مہمان کی آمد 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کاجل اگروال کے گھر ننھے مہمان کی آمد  بہن نے تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فنکاروں کی جانب سے مداحوں کو خوشخبری سنانے کا سلسلہ جاری، کچھ روز قبل عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری سنائی تو اب اداکارہ کاجل اگروال پہلے بچے کو جنم دینے کی خوشخبری سنا دی۔کاجل اگروال اور شوہر گوتم کیچلو کے والدین بننے کی خوشخبری اداکارہ کی بہن نیشا اگروال نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سنائی۔ انہوں نے بتایا کہ کاجل اگروال کے ہاں منگل کی صبح پیارے سے بیٹے نے آنکھ کھولی ہے۔

 نیشا اگروال نے صبح انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ’آج بہت ہی خوبصورت بہترین دن ہے اور میں بہت ہی خاص خبر مداحوں کو دینا چاہتی ہوں‘۔واضح رہے کہ اداکارہ کاجل اگروال اور گوتم کیچلو نے جنوری 2022 میں حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا جب کہ دونوں نے اکتوبر 2020 میں شادی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:    زبان ہے یا پنگ پونگ بال۔امریکی شہری نے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا