زبان ہے یا پنگ پونگ بال۔امریکی شہری نے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

Apr 20, 2022 | 13:50:PM
عالمی ریکارڈ قائم، فائل فوٹو
کیپشن: عالمی ریکارڈ قائم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)واشنگٹن میں ایک امریکی شہری نے دنیا کی سب سے زیادہ موٹی زبان ہونے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے کےلیے لوگ منفرد اور خطرناک امور کی انجام دہی سے بھی نہیں کتراتے مگر کچھ ایسے افراد بھی ہوتے ہیں جو اپنے جسم کی قدرتی ساخت کی بدولت عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیتے ہیں ، واضح رہے کہ ایسے ہی ایک امریکی نوجوان سے ملوارہے ہیں جو اپنی موٹی زبان کی بدولت عالمی شہرت کے حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈانتے برنیس کی زبان کی موٹائی 48 انچ ہے جس کی باعث ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے،برنیس کی زبان پنگ پونگ بال جتنی موٹی ہے جو انتہائی حیرت انگیز بات ہے۔

 امریکی نوجوان کا کہنا ہے کہ ویڈیوز دیکھ کر میں نے اپنی زبان کا حجم ناپنے کا فیصلہ اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا شیئر کرنا شروع کیں تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ میری ہر ویڈیو کو 2 کروڑ سے زائد لوگ دیکھ رہے تھے جب کہ ایک ویڈیو کو 6 کروڑ 30 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا۔برنیس کا کہنا ہے کہ میری زبان میرے لیے فخر کا باعث ہے اور اپنی زبان کو بطور تحفہ دیکھتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:      انگور کو لمبے عرصہ تک محفوظ رکھنے کا انوکھا طریقہ۔ویڈیو وائرل