سابق آئی جی پولیس خیبرپختونخوا  ناصر خان درانی سپرد خاک

Apr 20, 2021 | 13:30:PM
سابق آئی جی پولیس خیبرپختونخوا  ناصر خان درانی سپرد خاک
کیپشن: سابق آئی جی پولیس خیبرپختونخوا  ناصر خان درانی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق آئی جی پولیس خیبرپختونخوا  ناصر خان درانی کو  سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق آئی جی کے پی کے ناصر خان درانی کی  نماز جنازہ ایلیٹ سینٹر بیدیاں میں ادا کی گئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد  سرور اور آئی جی پنجاب انعام غںی نے شرکت کی۔ناصر خان درانی کی نماز جنازہ میں سول اور پولیس افسران سمیت عزیز و اقارب شامل ہوئے۔یاد  رہے کہ ناصر خان درانی گزشتہ روز لاہور کے میو اسپتال میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ناصر خان درانی مرحوم ایک ماہ سے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ ایک ہفتے سے وینٹی لینٹر پر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب