’’میں خوش آں‘‘بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے دوبارہ شادی سے توبہ کرلی، وجہ جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب رپورٹ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد شامی فی الحال ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ حال ہی میں، وہ کھیل کے میدان سے خبروں کی بجائے اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے زیادہ خبروں میں رہے ہیں۔ لیکن حسین جہاں سے انکی شادی ٹوٹنے کے بعد اب محمد شامی نے کہا کہ وہ دوبارہ شادی نہیں کریں گے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق حسین جہاں سے ان کی شادی اب ختم ہو چکی ہے، حالانکہ وہ عجیب و غریب الزامات لگاتی رہتی ہیں۔ شامی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایک بار شادی کر چکے ہیں اور ان کی ایک بیٹی ہے۔ یہ ان کی زندگی کی حقیقت ہے جس سے وہ خوش ہیں ۔محمد شامی نے انڈیا ٹی وی پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی شادی کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ انہوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، لیکن وہ اسے برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔ محمد شامی نے ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ دوبارہ شادی نہیں کریں گے۔کوئی بھی گھر میں جھگڑا نہیں چاہتا۔ کوئی بھی گھر میں مسائل نہیں چاہتا۔ خاص طور پر جب آپ اپنے ملک کی خدمت کر رہے ہوں، آپ کسی بھی ناپسندیدہ تناؤ کو برداشت نہیں کرنا چاہتے۔ میں نے اپنی پوری کوشش کی، لیکن یہ دوسرے شخص پر منحصر ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ اگر آپ نہیں چاہتے ہیں تو یہ ٹھیک ہے۔ آپ کو صبر کرنا ہوگا.محمد شامی نے ایک ٹی وی چینل کو بتایا کہ حسین جہاں سے ان کی شادی ٹوٹنے کے بعد وہ دوبارہ شادی نہیں کریں گے۔ ان کی ایک بیٹی ہے اور وہ اپنی فیملی کے ساتھ خوش ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:مقبول ترین10بالی ووڈ اداکاروں کی فہرست جاری،بڑے نامی گرامی ٹیل پر آگئے