نیول چیف کا کراچی میں ڈینٹل کالج ہسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح

Sep 19, 2025 | 23:11:PM
نیول چیف کا کراچی میں ڈینٹل کالج ہسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )چیف آف دی نیول سٹاف، ایڈمرل نوید اشرف، نشان امتیاز، نشان امتیاز (ملٹری)، تمغہ بسالت نے  بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کراچی میں ڈینٹل کالج اور ہسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔

بحریہ یونیورسٹی ڈینٹل کالج اور ہسپتال کی تعمیر صحت عامہ اور طبی تعلیم کے شعبوں میں ایک اہم سنگِ میل ہے، چیف آف دی نیول اسٹاف  نے طبی تعلیم میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر اظہارِ اطمینان کیا۔

نیول چیف نے جدید سہولیات سے آراستہ اس عمارت کے قیام پر بحریہ یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ادارہ اخلاقی و پیشہ ورانہ اقدار سے آراستہ ڈینٹل ماہرین تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر عہدیداران، میڈیکل، ڈینٹل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ممتاز ماہرین نے  شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :نادرا نے شہریوں کو نئی سہولت فراہم کردی