کاشغر میں صدر آصف زرداری کے اعزاز میں عشائیہ

Sep 19, 2025 | 22:38:PM
کاشغر میں صدر آصف زرداری کے اعزاز میں عشائیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)کاشغر میں صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا،عشائیہ کا اہتمام سنکیانگ کے نائب گورنر نی ژوانگ نے کیا،صدر زرداری نے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

صدر زرداری نے کہا چینی شہروں کی ترقی متاثر کن ہے،چینی عوام کی گرم جوشی مجھے مثبت توانائی دیتی ہے۔

صدر زرداری نے صدر شی جن پنگ کی وژنری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

گورنرنی ژوانگ نے کہا کاشغر اور پاکستان کے عوام صدیوں پرانے رشتے میں جڑے ہیں۔کاشغر پاکستان کے ساتھ تجارت، ثقافت اور عوامی تبادلوں کو فروغ دینا چاہتا ہے: نی ژوانگ

سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دونوں ممالک کے سفراء بھی عشائیہ میں شریک ہوئے۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: