جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے

Sep 19, 2025 | 12:30:PM
جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( امانت گشکوری)جسٹس طارق محمود جہانگیری نےسپریم کورٹ میں جعلی ڈگری کیس میں اپیل دائر کر دی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی۔

جسٹس طارق جہانگیری سے اظہار یکجہتی کیلئے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس اعجاز اسحاق اور جسٹس سمن رفعت امتیاز بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری سائلین کے گیٹ سے کارڈ لیکر عدالت آئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ہم پانچ ججز الگ الگ درخواستوں دائر کر رہے ہیں،جسٹس جہانگیری کیساتھ ہیں اور اپنی الگ سے درخواستیں بھی دائر کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جو کچھ چل رہا سب چیلنج کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 16 ستمبر کو مبینہ جعلی ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:غیر قانونی افغان باشندے اور بھارتی فوجی افسران پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک کام سے روکنے کا حکم دیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 17 ستمبر کو چیف جسٹس کورٹ کی کل کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر کی تھی۔