اے سی سی کا سالانہ اجلاس ہنگامہ خیز ثابت ہونے کا امکان

Sep 19, 2025 | 10:59:AM
اے سی سی کا سالانہ اجلاس ہنگامہ خیز ثابت ہونے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) ایشیا کپ کے اختتام پر اے سی سی کا اجلاس 30 ستمبر کو دبئی میں طلب کر لیا گیا، سالانہ اجلاس ہنگامہ خیز ثابت ہونے کا امکان ہے .

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اجلاس کی صدارت اے سی سی صدر محسن نقوی کریں گے، ایشیا کپ کے تنازعات بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

اے سی سی کے اجلاس میں بھارت سے کون شرکت کرے گا؟ فیصلہ 28 ستمبر کو بی سی سی آئی کے اجلاس میں ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکہ کے بعد  یورپی یونین نے بھی بھارت کو سخت وارننگ دے دی

راجیو شکلا اور آشش شیالر بی سی سی آئی کے نامزد نمائندے ہیں، اے سی سی نائب صدر کا انتخاب اجلاس کا سب سے اہم ایجنڈا ہوگا۔

نائب صدر کے عہدے کے لیے امارات کرکٹ بورڈ کے معتمدِ عمومی مبشر عثمانی مضبوط امیدوار ہیں۔