تحریک انصاف کا پاک، سعودی عرب مشترکا دفاعی معاہدہ کا خیرمقدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) تحریک انصاف نے پاک سعودی عرب مشترکہ دفاعی معاہدہ کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی اسٹریٹجک شراکت داری کیلئے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان کا تصور مسلم دنیا کو متحد کرنے والے ملک کے طورپر کیا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے سعودی عرب کی حمایت کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم معاہدے کی مزید تفصیلات پاکستان کے لوگوں سے اشتراک کرنے کے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بہاولپور:ساس سے جھگڑا، ماں نے 2بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
یاد رہے کہ یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی حالیہ سعودی عرب کے دوران محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی جس دوران دونوں رہنماؤں نے سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیئے ، معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی بڑھانے اور امن کے حصول کےلیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتاہے۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری ہے، معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے، معاہدہ کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع اور تحفظ کو مضبوط بنانا ہے، معاہدے کے مطابق کسی بھی ایک ملک پر جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔