میئر لندن صادق خان کو میرے کہنے پر شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا: ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے دو روزہ سرکاری دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے، انہوں نے اپنے خصوصی طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر لندن صادق خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے برطانیہ میں گزشتہ رات ہونے والے اسٹیٹ بینکوئٹ میں صادق خان کو مدعو نہ کرنے کی درخواست کی تھی کیونکہ وہ صادق خان کو ایک عرصہ سے پسند نہیں کرتے اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ صادق خان وہاں آئیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کا بھارت کو ایک اور جھٹکا،کاروباری شخصیات کے ویزے منسوخ
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ میئر لندن صادق خان ونزر کاسل میں ہونے والے شاہی ضیافت میں آنا چاہتے تھے لیکن انہیں میرے کہنے پر مدعو نہیں کیا گیا۔
???? TRUMP DOUBLES DOWN ON SADIQ KHAN NOT BEING AT STATE BANQUET
— Starmer Sycophant (@sirwg202110) September 18, 2025
“I didn’t want him there.”
Perfect. pic.twitter.com/FgTwD2s2MW
صدر ٹرمپ نے صادق خان کو دنیا کے بدترین میئرز میں سے ایک قرار دیا اور لندن میں بڑھتے ہوئے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ انہوں نے صادق خان کو امیگریشن کے حوالے سے بھی آفت قرار دیا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر دو روزہ سرکارے دورے پر برطانیہ میں موجود تھے، انہوں نے برطانیہ کے ساتھ ٹیکنالوجی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے تاہم آج وہ برطانیہ کا سرکاری دورہ مکمل کرکے واپس امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔