وفاقی کابینہ کا ظہور احمد کو قائمقام ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کی منظوری دیدی

Sep 19, 2023 | 19:35:PM
وفاقی کابینہ کا ظہور احمد کو قائمقام ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی کابینہ نے ظہور احمد کو قائمقام ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان سے قائمقام ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کرنے کی اجازت حاصل کی گئی، وزارت اطلاعات ونشریات کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔ 

واضح رہے کہ ظہوراحمد کو30اگست کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت اطلاعات تعینات کیا گیا تھا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے قائمقام ایم ڈی پی ٹی وی کوبنیادی تنخواہ کا 10فیصد ایڈیشنل چارج الاونس دینے کی سفارش کی تھی،گریڈ 21کے آفیسر ظہور احمد کا تعلق سیکرٹریٹ گروپ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری، اہم اعلان کردیا