سب سے زیادہ تنخواہ لینے والا افسر

Sep 19, 2022 | 15:08:PM
وزیر اعلیٰ پنجاب ,چودھری پرویز الٰہی,محمد خان بھٹی,علی رامے,24نیوز
کیپشن: محمد خان بھٹی وزیر اعلیٰ پنجاب سے مصافحہ کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور(علی رامے)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے کار خاص اور ان کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی صوبے میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے پہلے سرکاری آفیسر بن گئے۔

اے جی آفس سے موصول ہونے والی سیلری سلپ کے مطابق ماہ اگست میں محمد خان بھٹی نے سرکاری خزانے سے  18 لاکھ 55 ہزار روپے تنخواہ وصول کی۔کسی سرکاری محکمے تعینات ہونے سرکاری افسروں میں  محمد خان بھٹی پنجاب میں  بطور سرکاری آفیسر 18 لاکھ روپے تنخواہ لینے والے پہلے  افسر ہیں ۔اے جی آفس سےمحمد خان بھٹی کہ موصول ہونے والی  سیلری سلپ کے مطابق انہوں نے اگست کے مہینے میں 18 لاکھ روپے کی تنخواہ لی جبکہ صوبے کے سب سے بڑے  عہدے پر تعینات چیف سیکرٹری پنجاب کی تنخواہ صرف 6 لاکھ روپے ہے۔

ضرور پڑھیں :عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس کا فیصلہ محفوظ

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کی تنخواہ بجٹ دستاویزات کے مطابق 2 لاکھ روپے اور دیگر مراعات ہیں اور اس سے قبل بطور  وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری کام کرنے والے آفیسر نبیل اعوان نے 5 لاکھ 60  ہزار روپے تنخواہ لی تھی ۔محمد خان بھٹی کی  سیلری سلپ کے مطابق بنیادی تنخواہ 2 لاکھ 44 ہزار روپے ہے ،محمد خان بھٹی نے 7 لاکھ 40 ہزار روپے بطور اعزازی تنخواہ وصول کی فیول الاؤنس کی مد میں محمد خان بھٹی نے 2 لاکھ 44 ہزار روپے وصول کیے ،سیشن الاؤنس کی مد میں محمد خان بھٹی نے 1 لاکھ 96 ہزار روپے وصول کیے ۔ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں 24 ہزار 684 روپے اپنی تنخواہ میں وصول کیے ۔

محمد خان بھٹی اپنی تنخواہ میں 14 ہزار روپے کا انتظامی الاؤنس بھی لے رہے ہیں ۔ محمد خان بھٹی اپنی تنخواہ میں 975 روپے کا انٹرٹینمنٹ الاونس بھی لے رہے ہیں ،محمد خان بھٹی نے اپنی تنخواہ میں 16 ہزار 202 روپے کا اسپیشل الاؤنس بھی وصول کیا ۔محمد خان بھٹی کی تنخواہ سے 2 لاکھ 33 ہزار روپے کا ٹیکس کٹوتی بھی کی گئی ۔پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی دیگر آفیسرز سے زیادہ وصول کی جانے والی تنخواہ پر  موقف دینے کی بجائے خاموش رہے ۔

علی رامے

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی اور دلچسپ  اسٹوریز کا احاطہ کرتے ہیں۔