سردار عطااللہ مینگل نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ۔ بلاول بھٹو 

Sep 19, 2021 | 23:20:PM
بلاول ۔تعزیت۔۔سیاسی خدمات
کیپشن: بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ گئے اور سردار اختر مینگل سے ان کے والد سردار عطاللہ مینگل کے انتقال پر تعزیت کی۔ 
بلاول بھٹو زرداری نے سردار عطااللہ مینگل کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور اور رکن قومی اسمبلی میر منور تالپور نے بھی سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سردار عطااللہ مینگل نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی۔ سردار عطااللہ مینگل کے سیاسی کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ سردار عطااللہ مینگل کی جدوجہد آنے والی نسلوں کے لئے ایک مثال ہےں۔
 یہ بھی پڑھیں۔شہناز گل کے لئے والد نے لیا یہ فیصلہ۔۔ سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد اٹھایا یہ قدم