چیئرمین نیب کاتقرر ۔وفاقی حکومت کا اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ 

Sep 19, 2021 | 22:35:PM
وفاق۔انکار۔فواد چودھریعمران خان۔شہباز شریف
کیپشن: چیئرمین نیب۔مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی) وفاقی حکومت نے نیب چیئرمین کے تقرر کے لئے قائد حزب اختلاف سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کی ناقابل توسیع 4 سالہ مدت آئندہ ماہ ختم ہوجائے گی تاہم وزیر اعظم عمران خان انسداد بدعنوانی کے ادارے کے نئے سربراہ کے تقرر پر قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے مشاورت کے خواہش مند نہیں کیوں کہ شہباز شریف نیب کی جانب سے دائر کردہ کرپشن ریفرنسز میں ملزم ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ چونکہ شہباز شریف نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر کردہ متعدد کرپشن ریفرنسز میں ملزم ہیں ۔ اس لئے وزیر اعظم کس طرح نیب کے ملزم سے مشاورت کرسکتے ہیں ؟ ا سی بنا پر حکومت نے نیب چیئرمین کے تقرر کے لئے قائد حزب اختلاف سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب کے تقرر کے لئے حکومت دیگر قانونی اختیارات پر غور کر رہی ہے۔
جسٹس(ر) جاوید اقبال کی مدت میں توسیع دینے یا ا±نہیں دوبارہ تعینات کرنے سے متعلق حکومتی غور و غوض کے سوال پر فواد چودھری نے کہا کہ میں اس سے انکار کروں گا نہ ہی اس کی تصدیق کروں گا۔گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر کے لئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھا تھا جس کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے ای سی پی کے خالی عہدوں کےلئے 6 نام تجویز کیے۔نیب آرڈیننس کے تحت چیئرمین نیب کے تقرر کے لئے وزیر اعظم کو قائد حزب اختلاف سے مشاورت کرنی پڑتی ہے۔
واضح رہے آرڈیننس کے مطابق صدر، قومی اسمبلی کے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے ناقابل توسیع 4 سالہ مدت کے لئے چیئرمین نیب مقرر کریں گے جنہیں سپریم کورٹ کے جج کو ہٹانے کے طریقہ کار کے سوا کسی اور طریقے سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔قومی ادارہ برائے قانونی ترقی و شفافیت کے صدر احمد بلال محبوب نے بتایا کہ اگر حکومت چیئرمین نیب کے تقرر کےلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں کرتی تو یہ غیر قانونی عمل ہوگا۔حکومتی مو¿قف کے مطابق قائد حزب اختلاف نیب کے ملزم ہیں، سے متعلق سوال کے جواب میں احمد بلال محبوب نے کہا کہ نیب کا ملزم ہونا یا ان پر الزام ہونا کوئی مسئلہ نہیں ہے، جب تک اپوزیشن لیڈر مجرم نہ ثابت ہوجائیں وزیر اعظم ان سے قانون کے مطابق معاملات پر مشاورت کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نہ صرف نیب آرڈیننس نے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کا مطالبہ کرتا ہے بلکہ اس سے متعلق سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ دیا تھا۔انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف سے مشاورت کرنا کوئی انتخاب نہیں بلکہ یہ قانونی پابندی ہے۔احمد بلال محبوب نے بتایا کہ اگر حکومت نے چئیرمین نیب کی مدت میں توسیع یا دوبارہ تقرر سے متعلق آرڈیننس لانے یا ایسا کوئی قانون بنانے کا فیصلہ کیا ہے تو اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو منی لانڈرنگ، آمدن سے زائد اثاثہ جات، آشیانہ ہاو¿سنگ سوسائٹی اور رمضان شوگر ملز سے متعلق نیب کیسز کا سامنا ہے، وہ مذکورہ ریفرنسز میں ضمانت پر ہیں جبکہ ان مقدمات میں ایک سال کی جیل بھی کاٹ چکے ہیں۔پی ایم ایل این، شہباز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنماو¿ں کے خلاف نیب کی کارروائی کو نیب نیازی گٹھ جوڑ اور سیاسی انتقام قرار دیتی ہے، اس ہی طرح دوسری بڑی اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی بھی جسٹس جاوید اقبال کی زیر قیادت نیب سے ناخوش ہے اور کہتی ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر کام کررہا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔