میرے پشتو گانے میں یہ کونسی گلوکارہ ہیں؟ علی ظفر کا مداحوں سے سوال

Sep 19, 2021 | 22:10:PM
میرے پشتو گانے میں یہ کونسی گلوکارہ ہیں؟ علی ظفر کا مداحوں سے سوال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے نئے آنے والے پشتو گانے سے متعلق مداحوں سے اہم سوال کیا ہے۔
علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نئے آنے والے پشتو گانے کی ایک جھلک شیئر کی ہے جس میں گلوکار کے ساتھ ایک خاتون گلوکارہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ٹوئٹر پر شیئر تصویر میں علی ظفر کا چہرہ واضح طور پر نظر آرہا ہے جبکہ خاتون گلوکارہ کو چہرے کو ٹولز کے ذریعے دھندلا کردیا گیا ہے۔


معروف گلوکار نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’جو بھی مجھے میرے نئے گانے کا نام اور میرے ساتھ گانے میں خاتون گلوکارہ کا نام بتائے گا؟ میں ا±س کا نام خصوصی طور پر اپنے ٹوئٹ میں مینشن کروں گا۔‘
گلوکار کی جانب سے سوال پوچھنے پر صارفین کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ علی ظفر کے ساتھ اس گانے میں پشتو گلوکارہ ‘گ±ل پانڑہ’ جلوہ گر ہوں گی، تاہم ابھی تک علی ظفر کی جانب سے خاتون گلوکارہ اور گانے کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ بہت ڈر رہے تھے۔۔اداکارہ منال خان کا شوہر سے متعلق انکشاف۔۔ویڈیووائرل