”ہم کشمیریوں کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں “کشمیریوں کے حق میں اہم ملک نے آواز بلند کردی

Sep 19, 2021 | 18:45:PM
ذبیح اللہ مجاہد، کشمیریوں کو آزاد،
کیپشن: کشمیریوں پر بھارتی مظالم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک )افغان طالبان نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کردی، ذبیح اللہ مجاہدنے کہاہے کہ ہم کشمیریوں کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں ،کشمیریوں کو حقوق ملنے چاہئیں،کشمیریوں کے حقوق کا دفاع اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں ڈپٹی وزیر اطلاعات افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ امارت اسلامی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں،یہ افواہیں دشمن سوشل میڈیاپر پھیلا رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ خواتین پر کوئی پابندی نہیں لگائی، وہ بازار میں گھومتی پھرتی ہیں،گرلز سکولز اور ہائی سکولز کھولنے کیلئے طریقہ کار پر کام ہو رہا ہے،ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ افغانستان میں جس حد تک ممکن ہے شمولیتی حکومت بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب نےاستعفا دے دیا۔۔۔نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟