بچےسکول چھوڑ کرآنے والی خاتون سےجنسی ہراسانی کا معاملہ۔۔ملزم کون پتہ نہ چل سکا

Sep 19, 2021 | 11:49:AM
لاہور
کیپشن: گلشن راوی میں خاتون سے فحش حرکات اور جنسی حراساں کرنے کا معاملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کے علاقےگلشن راوی میں خاتون سے فحش حرکات اور جنسی حراساں کرنے کا معاملہ،ملزم کی شناخت ہوئی اور نہ ہی تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار نامعلوم نوجوان کی خاتون کو حراساں کرنے کی ویڈیو گزشتہ روز منظر عام پر آئی تھی، گلی میں پیچھا کرنے والا  نوجوان گلی کے کنارے پر کھڑے ہو کرننگا ہو گیاتھا،خاتون کا پیچھا کرتے ہوئے ملزم نازیبا زبان بھی استعمال کرتا رہا، خاتون نوجوان کو نظر انداز کرتی گھر میں داخل ہو گئی تھی، پولیس نے خاتون کے خاوند کی مدعیت میں نامعلوم نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں،جلد پکڑ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  کندھے پر سر ۔۔حریم شاہ اپنی زندگی کیساتھ۔۔ تصویر منظر عام پر
 خیال رہے کہ گزشتہ روز خاتون صبح کے وقت بچوں کو سکول چھوڑ کر گھر واپس آرہی تھی کہ اس دوران نامعلوم نوجوان موٹرسائیکل پر خاتون کا پیچھا  کرتے ہوئے اس کے گھر کے پاس پہنچ گیا اورجنسی حراساں کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایرا خان کیساتھ ڈنر۔۔عامر خان کار میں بیٹھتے وقت اچانک باہر کیوں نکل آئے۔۔ویڈیو دیکھیں