فرح گوگی  کے بچوں کے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا معاملہ،توہین عدالت کی درخواست خارج

Oct 19, 2023 | 19:37:PM
 فرح گوگی  کے بچوں کے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا معاملہ،توہین عدالت کی درخواست خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف)عدالت نے فرح شہزادی عرف فرح گوگی کے بچوں کے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی درخواست وفاقی حکومت کی رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی قریبی ساتھی فرح شہزادی کے بچوں کے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

ہائیکورٹ نے  وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ کے جواب کی روشنی میں توہین عدالت کی درخواست خارج کردی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے فرح شہزادی کے بچوں فراز اقبال اور ایمان اقبال کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا