سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Oct 19, 2022 | 22:58:PM
خیبرپختونخوا، سوات، گرودنواح، زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: زلزلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 130 کلو میٹر تھی۔زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی سیکرٹری داخلہ عہدے سے مستعفی