قومی کرکٹر اپنے کوچ سے شرط ہارگیا

Oct 19, 2022 | 16:40:PM
سوشل میڈیا, پاکستان کرکٹ بورڈ ,میتھیو ہیڈن,محمد وسیم,نسیم شاہ,ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ،24نیوز
کیپشن: سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی اپنے ہی چیلنج ہار گیا ،دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو دیکھا جا سکتا ہے کہ میتھیو ہیڈن کہہ رہے ہیں اگر وسیم نے گیند سٹیڈیم کے باہر پھینک دی تو میں اسے 100 ڈالر دوں گا، اسی دوران نسیم شاہ بھی درمیان میں آ گئے اور کہا کہ کوچ اور 100 میرے لیے جس پر میتھیو ہیڈن نے کہا ٹھیک ہے، 100 ڈالر تمہارے لیے اور 100 وسیم کے لیے۔

محمد وسیم نے گیند پوری طاقت کے ساتھ پھینکی لیکن وہ گیند کو گراؤنڈ سے باہر  پھینکنے میں ناکام رہے اور گیند سٹیڈیم میں ہی جاگری۔ چیلنج پورا نہ ہونے پر میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ یہ طاقت کی نہیں ذہن کی شرط تھی،نسیم شاہ کا کہنا تھا جب گیند ہوا میں تھی تو  ایسا لگا تھا کہ گیند گراؤنڈ سے باہر  گرے گی۔

ضرور پڑھیں :آسٹریلیا کا اہم کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

نسیم شاہ نےکہا کہ میں تھرو کر کے گراؤنڈ سے گیند باہر پھینکوں گا جس پر میں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے، اس پر کوچ میتھیو ہیڈن نے کہا کہ اگر تم نے ایسا کیا تو میں تمھیں 100 ڈالر دوں گا لیکن وسیم ایسا نہ کر سکے اس لیے اب وہ 100 ڈالر مجھے اور 100 ڈالر کوچ کو دے گا۔