آسٹریلیا کا اہم کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

Oct 19, 2022 | 14:51:PM
آسٹریلوی میڈیا , جوش انگلس , گولف کلب , ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ,24 نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے وکٹ کیپر اور جارح مزاج بیٹر جوش انگلس انجری کا شکار ہو کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو گئے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلش آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہیں اور دفاعی چیمپئین آسٹریلیا نے ہفتے کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے میچ سے قبل تازہ دم رہنے کے لیے کھلاڑیوں کو گولف کورس جانے کا موقع دیا گیا جہاں جوش انگلس کا سڈنی گولف کورس پر ہاتھ زخمی ہو گیا اور خون بہنے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ 
 ضرور پڑھیں :انڈین بورڈ کا پاکستان آنے سے انکار، پی سی بی کا ایشین کرکٹ کونسل سے رابطہ

آسٹریلوی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوش انگلس گولف کلب ہاتھ پر لگنے سے زخمی ہوئے ان کے ہاتھ پر کٹ آیا اور خون بہنے لگا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میتھیو ویڈ آسٹریلیا کے فرسٹ چوائس وکٹ کیپر ہیں اور ہفتے کو نیوزی لینڈ کے خلاف وہی میچ کھیلیں گے۔دوسری جانب ترجمان کرکٹ آسڑیلیا کا کہنا ہے کہ جوش انگلس کی انجری کی نوعیت کی ابھی تصدیق ہونا ہے اور ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔