فلم شائقین کے لیے خوشخبری ، "بلیک ایڈم" سینیما گھروں کی زینت بننے کو تیار

Oct 19, 2022 | 13:46:PM
فلم شائقین کے لیے خوشخبری ،
کیپشن: بلیک ایڈم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٰ(ویب ڈیسک) معروف اداکار ڈوین جانسن  کی فلم "بلیک ایڈم" دنیا بھر  میں 21 اکتوبر کو  ریلیز کی جائےگی۔

بلیک ایڈم 2022 کی ایک امریکی سپر ہیرو فلم ہے جوکہ معروف ڈی سی کامکس کے کردار پر مبنی ہے۔اس فلم میں ایلڈس ہوج، نوح سینٹینیو، سارہ شاہی، ماروان کینزاری، کوئٹیسا سوئنڈل، بودھی سبونگوئی، اور پیئرس بروسنن کے ساتھ ڈوین جانسن ٹائٹلر کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کو بنانے میں $200 ملین ڈالر  لگے۔ فلم کا ٹریلر جون میں جاری کیا گیا تھا جس کو فلم شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔