عمران خان کا صحافیوں سے متعلق بیان، مریم اورنگزیب کا سخت ردعمل

Oct 19, 2022 | 10:24:AM
عمران خان کے صحافیوں سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافیوں کیخلاف گھٹیا گفتگو فتنے کی ذہنیت کی عکاس ہے
کیپشن: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) عمران خان کے صحافیوں سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافیوں کیخلاف گھٹیا گفتگو فتنے کی ذہنیت کی عکاس ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست کی باتیں کرنے والے کے شر سے کوئی محفوظ نہیں، غریدہ فاروقی اور سلیم صافی کے خلاف گھٹیا گفتگو فارن فنڈد فتنے کی ذہنیت، تربیت اور فطرت کی عکاس ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جس جھوٹے نے معاشرے سے صحیح اور غلط کی تمیز کو مٹا دیا اُسے خواتین اور صحافیوں کی عزت کی کیا تمیز۔