پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم ناکام بنائے،بلاول بھٹو

Oct 19, 2021 | 20:21:PM
بلاول بھٹو ، پاکستان نیوی
کیپشن: بلاول بھٹو ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین  پیش کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف دشمن کے عزائم کو ناکام کیا بلکہ انہیں بے نقاب بھی کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی سمندری حدود میں دخل اندازی کی مسلسل تیسری کوشش تشویش ناک ہے، عالمی برادری نوٹس لے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آبدوز کی دخل اندازی کے مسلسل واقعات سے بھارت کے جارحانہ عزائم کا پردہ چاک ہوچکا ہے۔دنیا جان لے کہ جارحانہ عزائم کے خلاف ہر پاکستانی اپنے دشمن کے لئے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے

یہ بھی پڑھیں:تنائوکم کرنے کیلئے پر یانکا چوپڑا گہرے سمندر میں کیا کرتی رہیں۔۔تصاویر وائرل