عمرشریف کی اہلیہ نے نئی ویڈیو شیئر کرکے انکی یاد تازہ کردی

Oct 19, 2021 | 15:03:PM
عمرشریف کی نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل
کیپشن: عمرشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی کامیڈی عمر شریف (مرحوم) کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو شیئر کر کے عمر شریف کی یاد تازہ کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ 2 اکتوبر کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملنے والے ہر دلعزیز اداکار، کامیڈین و سوشل ایکٹیوسٹ عمر شریف کی اہلیہ کی جانب سے 12 ربیع الاول کی مناسب سے ایک نئی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ہے۔

  زرین عمر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمر شریف خوب سرور میں ڈوب کر نعتِ رسول مقبول ﷺ پڑھ رہے ہیں۔زرین عمر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں درودِ پاک بھی لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گلوکاردلیر مہندی کا محمد ﷺ کے لئے نذرانہ عقیدت