بل گیٹس کی بیٹی کی مہنگی ترین شادی۔۔۔کتنا خرچہ آیا؟

Oct 19, 2021 | 13:11:PM
بل گیٹس اور اس کی بیٹی جینفر گیٹس نے مسلم نوجوان سے شادی کر لی
کیپشن: بل گیٹس ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بل گیٹس  دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک  ہیں، ان کی بیٹی جنیفر گیٹس کی شادی میں 20 لاکھ ڈالرز یعنی 34 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کا خرچ آیا۔

 رپورٹس کے مطابق اس جوڑے کی بڑی بیٹی جینیفر اپنے دیرینہ دوست نائل ناصر کے ساتھ ہفتے کے روز نیو یارک میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی۔عرب ویب سائٹ کے مطابق جوڑے نے پہلے ایک خفیہ مسلم تقریب کا انعقاد کیا جس میں والدین بھی شریک تھے۔

بیٹی کی شادی کے موقع پر طلاق کو حتمی شکل دینے کے تقریباً تین ماہ بعد بل گیٹس اور میلنڈا کو پہلی بار اپنی بیٹی کی شادی کی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا،27 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد رواں برس مئی میں راہیں جدا کرنے والا جوڑا بیٹی کی خوشی میں شامل ہوا اور اس کے ساتھ ساتھ دکھائی دیا۔

دوسری جانب بل گیٹس کی بیٹی اور کروڑ پتی مصری مسلمان نوجوان کے تعلقات کی خبریں 2017 میں سامنے آئی تھیں اور اس وقت ہی یہ چہ مگوئیاں ہوئی تھیں کہ جلد ہی دونوں شادی کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    ’ موت سے ڈر نہیں لگتا ہے۔۔۔عائزہ خان نے بتادیا