’ موت سے ڈر نہیں لگتا ہے۔۔۔عائزہ خان نے بتادیا

Oct 19, 2021 | 12:52:PM
عائزہ خان کو موت سے ڈر نہیں لگتا
کیپشن: عائزہ خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا موت سے متعلق ایک کلپ  میں خیالات کا اظہار،سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

تفصیلات کے مطابق  عائزہ خان بطور مہمان ایک شو میں مدعو ہیں اور اس دوران ریما خان کے سوالات کا جواب دے رہی ہیں۔ عائزہ خان کے انٹرویو سے لیا گیا ایک پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اُنہیں موت جیسے حساس موضوع سے متعلق معروف سینئر اداکارہ و میزبان ریما خان کے ساتھ بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Lollywood (@lollywoods.pk)

 موت سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے عائزہ خان کا کہنا ہے کہ ’اُنہیں موت سے بالکل ڈر نہیں لگتا ہے، کبھی بھی نہیں، مگر اُنہیں دوسروں کے چلے جانے سے بہت ڈر لگتا ہے۔‘

عائزہ خان کا کہنا تھا کہ ’اُنہیں اپنے ارد گرد کے لوگوں کو کچھ ہو جانے سے یا چلے جانے سے بہت ڈر لگتا ہے، اپنی موت یا خود کو کچھ ہو جانے سے اُنہیں کبھی ڈر محسوس نہیں ہوا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں:    ’میرا مکمل دل اور دنیا ایک تصویر میں‘بھارتی اداکارہ نے تصویر شیئر کر دی