’میرا مکمل دل اور دنیا ایک ‘بھارتی اداکارہ  نے تصویر شیئر کر دی

Oct 19, 2021 | 12:33:PM
انوشکا شرما نے بیٹی اور شوہر کی تصویر شیئر کر دی
کیپشن: انوشکا شرما، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی بیٹی ’وامیکا‘ اور شوہر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی خوشگوار موڈ میں نئی تصویر سوشل میڈیا پرشیئر کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق انوشکا شرما نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ویرات کوہلی اور بیٹی وامیکا کی نئی تصویر شیئر کی جس کوہلی اپنی بیٹی کے ساتھ کھیلتے ہوئے خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ انوشکا نے طویل عرصے بعد بیٹی کی نئی تصویر شیئر کر دی۔
 انوشکا شرما کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میرا مکمل دل اور دنیا ایک تصویر میں۔‘

 واضح رہے کہ اس سے قبل انوشکا شرما نے اپنی اور بیٹی کی کھیلتے ہوئے تصویر شیئر کی تھی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’اُن کی بیٹی اُنہیں روزانہ مزید بہادر، حوصلہ مند اور مضبوط بنا رہی ہے۔‘

 انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کو دعا دیتے ہوئے مزید لکھا تھا کہ ’میری ننھی سی پری، میری دعا ہے کہ تم ہمیشہ طاقتور رہو۔‘

یہ بھی پڑھیں:      صدر پاکستان کی قوم کو 12ربیع الاول کی مبارکباد