سموگ اورآلودگی کے مضراثرات سے بچاؤکیلئےپانی زیادہ پئیں ؛ڈاکٹر شفیق حیدر
آملہ اور ہلدی نیچرل سپر فوڈجو صحت اور خوبصورتی دونوں کیلئے فائدہ مند ہیں،ہربلسٹ نیئرآپاکی مارننگ ودفضامیں گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)24نیوزکے پروگرام’’مارننگ ودفضا’’میں ہربلسٹ نیئرآپانے آملے اورہلدی کے فوائد جبکہ ڈاکٹر شفیق حیدر نے موسمیاتی تبدیلی کے انسانی صحت پر اثرات کے حوالے سے گفتگو کی۔
’’ مارننگ ود فضا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ہربلسٹ نیئر آپا نے کہا کہ آملہ اور ہلدی نہ صرف قوت مدافعت بڑھانے کیلئے مفید ہیں بلکہ جلد اور بالوں کیلئے بھی مؤثر ہیں ۔
نئیر آپا نے آملہ کے فوائد کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آملہ وٹامن سی کا زبردست ذریعہ ہے ، یہ سکن کو چمکدار اور ترو تازہ رکھتا ہے ، آملہ میں بالوں کی خشکی دور کرنے اور بال بڑھانے کی خصوصیات بھی ہیں ،اس کے علاوہ اس میں اینٹی ایجنگ خصوصیات بھی ہیں اور یہ سوزش بھی کم کرتا ہے ، شوگر کے مریضوں کیلئے بھی آملہ بہترین ہے ، ہلدی میں بھی سوزش کم کرکے جوڑوں کے درد میں افاقہ دیتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آملہ اور ہلدی کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کرنے کے بہت فوائد ہیں ، صبح ایک کپ گرم پانی میں آملہ پاؤڈر ، لیموں کے ساتھ پینے سے شوگر اور موٹاپا کنٹرول ہوتا ہے ، ہلدی کو سالن میں کھانے سے بھی ہڈیوں اور جلدی امراض میں مفید ہے۔

نیئر آپا نے لائیو شو میں آملہ اور ہلدی کا اچار بنایا جبکہ دوسری ترکیب میں سرکے کا اچار بھی بنایا۔
پروگرام کے دوسرے حصے میں نجی ہسپتال کے سی ای او داکٹر شفیق حیدر نے موسمیاتی تبدیلی کے انسانی صحت پر اثرات کے حوالے سے گفتگو کی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آلودگی اور سموگ کم کرنے کیلئے مؤثر اقدام کئے ہیں جس کے باعث سموگ میں کچھ کمی آئی ہے ، شہر میں کسی دھوئیں والی گاڑی کا چلنا مشکل ہے اس پر بھاری جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں ،کسانوں کو فصلوں کی باقیات جلانے کی بجائے ایسی مشین دی جا رہی ہے جو ان باقیات کو کھاد میں تبدیل کرے گی ، حکومت انڈسٹریل آلودگی کو بھی کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، عام لوگ ماسک پہنیں ، سموگ کے فائن پارٹیکولیٹ میٹر 205 مائیکرون کے ہوتے ہیں جبکہ بال سو مائیکرون کا ہے ، ماسک بالکل نہیں روک پاتا بس کچھ بہتری آتی ہے ، این 95 ماسک لگانے اور سانس لینے کا الگ طریقہ ہے ، عام آدمی یہ استعمال نہیں کر سکتا ، گھروں میں سنیک پلانٹ رات کو 8سو گنازیادہ آکسیجن خارج کرتا ہے اور سپائیڈر پلانٹ لگائیں یہ دن میں 8 سو گنازیادہ آکسیجن خارج کرتا ہے ۔
میزبان فضاعلی نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فضائی آلودگی سے ایک لاکھ اٹھائیس ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ، جبکہ تقریباًایک لاکھ پانچ ہزار افراد شدید بیمار ہوتے ہیں ۔
ڈاکٹر شفیق حیدر نے کہا کہ ان ذرات سے دمہ ہوتا ہے ، یہ دل کی نالیاں بند کر دیتے ہیں جس کی وجہ سےیہ نوجوانوں کی موت کا سبب بن رہے ہیں ، بہتر ہے پانی زیادہ سے زیادہ پئیں تاکہ سموگ اور آلودگی کے مضر اثرات سے بچا جا سکے ۔