سوئیڈش شہری نے ناک میں 81 ماچس کی تیلیاں رکھنے کا انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا

Nov 19, 2025 | 14:04:PM
سوئیڈش شہری نے ناک میں 81 ماچس کی تیلیاں رکھنے کا انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوئیڈش شہری نے اپنی ناک کے نتھنوں میں 81 ماچس کی تیلیاں ڈال کر گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا۔

سویڈن سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ مارٹن سٹروبی نے ادارے کی انتظامیہ کو بتایا کہ اس کے بچے ادارے کی تازہ ترین کتاب سے بہت متاثر تھے اور انہوں نے کہا کہ اگر وہ اپنا کوئی ریکارڈ بنالیں تو یہ بہت زبردست ہوگا۔

سٹروبی نے بتایا مجھے شروع میں لگا کہ میں کسی بھی چیز میں دنیا میں سب سے بہترین بننے کے قابل نہیں ہوں، لیکن جب میرے بچوں نے مجھے مختلف ریکارڈ دکھائے تو میں نے سوچنا شروع کیا کہ شاید کوئی ایسا ریکارڈ ہو جسے توڑنے کی میرے پاس صلاحیت ہو، پھر میں نے ریکارڈ کی تلاش شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ میری نظر اس ریکارڈ پر پڑی جس میں ناک میں زیادہ سے زیادہ تیلیاں رکھنے کا اعزاز تھا جو اس وقت 68 تھا، ٹرائل کرنے کے بعد مجھے پتا چلا کہ میں اپنے نتھنوں کو بہت زیادہ کھول سکتا ہوں اور اتنی زیادہ ماچس کی تیلیاں ڈالنے کی تکلیف کو بھی برداشت کر سکتا ہوں، اس لیے میں کہوں گا کہ یہ چیز میرے اندر فطری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرِ اعظم کی مون سون سے قبل تیاریوں کی ہدایت، قلیل المدتی منصوبے کی منظوری