فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

Nov 19, 2025 | 09:55:AM
فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک بار پھر بجلی سستی ہونے کا امکان پیداہوگیا۔
ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست سی پی پی اے نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کروادی ہے۔ جس پر 27 نومبرکو سماعت کی جائے گی۔
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست اکتوبر کیلئے کی گئی ہے ، جس کا اطلاق کراچی کے بجلی صارفین پر بھی ہو گا، اس وقت کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگو ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں مفت وائی فائی پوائنٹس قائم کرنے کا اعلان
یاد رہے کہ ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی۔